ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار خطے سے متعلق امریکی پابندیوں کی مخالفت اور متاثرہ کمپنیوں کی معاونت کرنے والی ایک قرار داد جاری کردی گئی ہے جو پیر سے نفاذ العمل ہوگئی ہے۔
علاقائی قانون ساز کے مطابق اس قرارداد کا مقصد عالمی برادری اور سنکیانگ کے عوام دونوں کے سامنے سنکیانگ کے خلاف امریکہ کے مذموم مقاصد واضح کرنا ہے تاکہ خطے کے کاروباری اداروں کو امریکی جبر اور سنکیانگ کے سماجی استحکام و ترقی کو نقصان پہنچانے والے عناصرسے متعلق بتایا جاسکے۔ یہ قرار داد کاروباری اداروں اور متعلقہ صنعتوں کی ترقی کی تائید بھی کرتی ہے۔
یہ قرارداد سنکیانگ علاقائی عوامی کانگریس کی 14 ویں قائمہ کمیٹی نے اگست میں منظور کی تھی۔
نام نہاد ویغور جبری مزدوری کی روک تھام کا قانون جون 2022 میں نافذ العمل ہواجس کے ذریعے "جبری مزدوری" کا مقابلہ کرنے کے نام پر امریکی مارکیٹ میں سنکیانگ میں تیار شدہ اشیاء ممنوع قرار دی گئی ہیں۔ اس سے سنکیانگ کے کاروباری اداروں کے حقوق کو نقصان پہنچا اورسنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے روزگار اور ترقی کے حقوق متاثر ہوئے۔