ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی ویغور خودمختار خطے سنکیانگ میں بڑے پیمانے پر کپاس کی چنائی کے سیزن کا آغاز ہو رہا ہے اور رواں سال چنائی کا 80 فیصد کام میشینوں کی مدد سے کیے جانےکی توقع ہے ۔
علاقائی محکمہ زراعت و دیہی امور کے مطابق فی الحال سنکیانگ میں چنائی کے سیزن کے دوران کپاس چننے والی7 ہزار مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں۔
محکمہ نے بتایا کہ رواں سال سنکیانگ میں کپاس کی نشوونما گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہے اور اس کی کپاس کی جدید کاشتکاری کی صلاحیت میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔
کپاس اور ٹیکسٹائل خطے کی اہم صنعتوں میں سے ایک ہیں ۔ 2021ء میں سنکیانگ میں کپاس کی پیداوار 51 لاکھ 30 ہزار ٹن رہی تھی جو ملک کی مجموعی پیداوار کے 89.5 فیصد کے برابر ہے۔