• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ کی ریلوے بندرگاہوں سے رواں سال 6ہزارچائنہ -یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدورفتتازترین

September 24, 2024

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی  سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے میں ریلوے کا ایک بڑے مرکزکی حیثیت سے ہورگوس پورٹ سے رواں سال کے آغاز سے اب تک 6 ہزار چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت ہوئی۔

وسطی ایشیا اور یورپ کی منڈیوں میں روزمرہ استعمال کی چیزوں   الیکٹرو مکینیکل آلات، الیکٹرانک مصنوعات اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کی وجہ سے  اس بندرگاہ سے اوسطاً 22 یومیہ چین-یورپ مال بردار ٹرین  دوروں کو سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ 

مقامی ریلوے حکام کے مطابق خطے کی ایک اور اہم ریلوے بندرگاہ الاتو پاس اور ہورگوس کی بندرگاہوں سے اگست کے آخر تک 10ہزار سے زیادہ چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت ہوئی۔

چائنہ ریلوے ارمچی بیورو گروپ کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فیصداضافہ ہوا ہے۔