• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ کی غیرملکی تجارت میں ابتدائی 7 ماہ کے دوران 38.1 فیصد اضافہتازترین

August 19, 2022

 

ارمچی (شِںہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی تجارت رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 115.5 ارب یوآن (تقریباً 17 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس سے 38.1 فیصد زائد ہے۔

ارمچی کسٹمز کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ خطے کی تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 44.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 105.1 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔ یہ خطے کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا 91 فیصد کے مساوی ہے۔

علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے ارکان کے ساتھ تجارتی حجم کی مالیت 6.3 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس سے 20.4 فیصد زیادہ ہے۔

اس عرصے میں سنکیانگ کے ساتھ سب بڑا تجارتی شریک کرغزستان رہا جس کے ساتھ 39.8 اب یوآن سے زائد تجارت ہوئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 203.3 فیصد زیادہ ہے۔

کسٹمز کے مطابق مزدوروں کی اشیاء ، میکنیکل اور الیکٹریکل آلات سنکیانگ کی بڑی برآمدات تھیں۔ معدنیات اور توانائی  کے ساتھ ساتھ زرعی مصنوعات جیسی بڑی مقدار کی اجناس بڑی درآمدات تھیں۔