• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ بارے نام نہاد رپورٹ اقوام متحدہ یا بین الاقوامی برادری کی نمائندگی نہیں کرتی: چینتازترین

September 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے سنکیانگ کے بارے میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر آفس(او ایچ سی ایچ آر) کی طرف سے جاری کردہ  نام نہاد جائزہ رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی،کالعدم اور غلط معلومات پر مبنی قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ نام نہاد جائزہ رپورٹ اقوام متحدہ اور نہ ہی عالمی برادری کی نمائندگی کرسکتی  ہے۔

وانگ نے روزانہ کی  نیوز بریفنگ میں بتایا کہ او ایچ سی ایچ آر کی رپورٹ بیرون ملک چین مخالف کچھ قوتوں کے شدید دباؤ کا نتیجہ ہے۔ یہ ان کی سیاسی سازش پر مبنی اور آفاقیت، معروضیت، غیر انتخابی اور غیرسیاست کاری کے اصولوں کے خلاف ہے۔

وانگ نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح او ایچ سی ایچ آرکا کردار  ترقی پذیر ممالک کو امریکہ اور کچھ مغربی قوتوں کی ہاں میں ہاں ملانے کے لیے اپنی لائن پر مجبور کرنے تک محدود کردیاگیا ہے۔ او ایچ سی ایچ آر اقوام متحدہ کی جانب سے کام نہیں کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اپنے طریقے سے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرتا رہے گا اور دنیا میں انسانی حقوق کے لیے تعاون کو فروغ دے گا۔