• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنکیانگ ، ارمچی کا معاشی نمو کے استحکام کے لئے اقدامات کا اعلانتازترین

January 08, 2023

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی نے معاشی نمو مستحکم رکھنے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔

ارمچی میونسپل مارکیٹ نگران بیورو کے ڈائریکٹر وانگ سونگ یوآن نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ارمچی میں 2023 اور 2025 کے درمیان 4 لاکھ 90 ہزار سے زائد مارکیٹ ادارے ہوں گے۔

وانگ نے مزید کہا کہ 2022 سے 2024 تک  انفرادی ملکیت والے کاروباروں پر متعدد ٹیکس کیٹگریز کی شرح میں 50 فیصد تک کمی کی جائے گی تاکہ ان کے آپریٹنگ اخراجات کو کم  کرتے ہو ئے مارکیٹ مسابقت اور کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جاسکے۔

ارمچی میونسپل بیورو میں انسانی وسائل و سماجی تحفظ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی ژی گو نے کہا کہ ارمچی متعدد اقدامات سے لچکدار روزگار اور اس کی نئی اشکال کو فروغ دے گا۔

 اسٹریٹ اسٹال معیشت،  صبح اور رات کی منڈیوں کی ترقی کے لئے موزوں علاقے مختص کرے گا ۔ نیز 2023 میں اسٹارٹ اپ کاروباروں کے لئے کم از کم 100 مارکیٹس  تعمیر کی جا ئیں گی۔