آکلینڈ (شِںہوا) آسٹریلوی شہر سڈنی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ جانے والی لاٹام ایئر لائنز کی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث انتہائی ناہموار ہوگئی جس سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے مسافر اور عملے کے تین ارکان سمیت 50 مسافرزخمی ہوگئے۔
لاٹام ایئرلائنز نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ مسافر ہوائی جہاز کی پرواز ایل اے 800 تکنیکی خرابی کے باعث انتہائی ناہموار ہوگئی جس سے جہازہچکولوں کا شکار ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے بعد 7 مسافروں اور عملے کے تین ارکان کو طبی معائنے کے لیے مڈل مور اسپتال لے جایا گیا ، ان میں کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں سوار ایک مسافر نے بتایا کہ مسافراس دوران جہازکے اندر اڑتے ہوئے اِدھر اُدھر گرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق سینٹ جان ایمبولینس نے کہا ہے کہ طیارے کے آکلینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد 12 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں 10 مڈل مور اسپتال منتقل ہوئےجن میں سے ایک مسافر کی حالت تشویشناک تھی۔