• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنگاپورکے وزیراعظم کی نئے چینی سال کے پیغام میں جوڑوں کو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی تلقینتازترین

February 09, 2024

سنگاپور (شِنہوا) سنگاپورکے وزیر اعظم لی ہسین لونگ نے چینی نئے سال کا پیغام دیتے ہوئے مقامی جوڑوں کو ڈریگن کے سال میں زیادہ سے زیادہ  بچوں کو جنم دینے کی ترغیب دی ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بہت سے چینی خاندان ڈریگن کے سال میں پیدا ہونے والے بچوں کو خوش قسمتی کی علامت سمجھتے ہیں، لی نے کہا کہ نوجوان جوڑوں کے لیے یہ اچھا وقت ہے کہ وہ اپنے خاندانوں میں ایک "چھوٹا ڈریگن" شامل کریں۔وزیراعظم نے عوام سے کہا کہ امید ہے کہ ان کی اس حوصلہ افزائی سے مزید جوڑوں کو بچے  پیدا کرنے کی ترغیب ملے گی، حالانکہ میں جانتا ہوں کہ یہ فیصلہ بہت ذاتی ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی پیٹرنٹی تعطیلات کو رضاکارانہ بنیادوں پر دو سے چار ہفتوں تک بڑھا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک 'سنگاپورمیڈ فار فیملیز' بنائیں گے اور آپ کی شادی اوربچوں کے والدین ہونے کی خواہشات کی حمایت جاری رکھیں گے۔