• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنگاپور کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں،چینی صدرتازترین

April 01, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ سے سنگاپورکے وزیر اعظم لی ہسین لونگ نے گزشتہ روز بیجنگ میں  ملاقات کی۔دونوں ممالک کو تعاون کے اہم شراکت داروں کے طور پر سراہتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ  مستقبل کے حوالے سےدوطرفہ تعلقات  تزویراتی اورعمل پر مبنی ہیں جس سے  نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی اور بحالی کو بھرپور فروغ ملا بلکہ خطے کے ممالک کے لیے ایک معیار بھی قائم  ہواہے۔ چینی صدر نے کہا کہ لی کے دورے کے دوران، دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو ہمہ جہت اعلیٰ معیار کی مستقبل پر مبنی شراکت داری کی طرف بڑھاتے ہوئے  دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کی ترقی کا راستہ متعین کیا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ  ان کا ملک سنگاپور کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے، سٹریٹجک اتحاد  کو مستحکم  اور اعلیٰ معیار کو چین-سنگاپور تعاون کی سب سے نمایاں خصوصیت بنانے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پرصدر شی نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سے سنگاپور چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں سب سے زیادہ  شامل رہا اور اس کے مفادات چین کے ساتھ سب سے زیادہ مربوط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین سنگاپور اور تعاون کے خواہشمند دیگر ممالک کے ساتھ اہم مواقع  کے اشتراک کے لیے تیار ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک دوطرفہ تعاون میکنزم  کے تحت ہونے والے اجلاسوں کے بہتراستعمال، نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری کی تعمیرکو مضبوط بنانے، ڈیجیٹل اورماحول دوست ترقی پرتعاون کوفروغ دینے ،تھرڈ پارٹی  تعاون اورکراس بارڈر سفرکے حوالے سے مناسب پیش رفت کے لیےسنگاپور کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔