سنگاپور(شِنہوا) سنگاپور اور چین کے درمیان تجارتی تنازعات کے حل کےلیے تیسری بین الاقوامی کانفرنس جمعہ کو سنگاپور میں منعقد ہوئی جس کا مقصد بہتر تجارتی سرگرمیوں کے لیے قانونی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
سرکاری، قانونی اور کاروباری شعبوں کے ماہرین نے ایک روزہ تقریب کے دوران بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، دانشورانہ املاک کی ڈومینز، اور میری ٹائم اینڈ شپنگ سروس میں تنازعات کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔
کانفرنس میں اس بات پر بھی بات چیت کی گئی کہ کس طرح وکلاء اور قانونی ماہرین تنازعات کے حل کے لیے پارٹنرشپ تیار کر سکتے ہیں تاکہ سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کاروباری تنازعات کو زیادہ مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔
تقریب کا اہتمام سنگاپور کی وزارت قانون، چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت اور بین الاقوامی تجارتی تنازعات کی روک تھام اور تصفیہ کے ادارے نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔