سنگاپور (شِنہوا) چینی مسافر طیارے سی 919 نے سنگاپور ایئرشو میں پہلی مرتبہ پرواز کا مظاہرہ کیا۔
چھوٹی جسامت والے دو سی 919 طیاروں اور تین اے آر جے 21 جیٹ لائنرز نے ایئر شو میں شرکت کی جو کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (کومیک) کے تیار کردہ ہیں۔
چین کی دو فضائی کمپنیوں تبت ایئرلائنز اور ہینان سول ایوی ایشن ڈیویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ گروپ نے ایئر شو کے دوران 40 سی 919 طیاروں اور 16 اے آر جے 21 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔
کومیک نے کہا ہے کہ وہ وہ صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ نیٹ ورک میں توسیع کے لئے ایئرشو کے دوران تشہیری سرگرمیاں انجام دیں گے۔
بھارت، انڈونیشیا، آسٹریلیا، جنوبی کوریا کی کرتب باز ٹیموں اور ایئربس اے 350-1000 نے بھی ایئرشو میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
سنگاپور ایئر فورس کے ایف 15 لڑاکا طیاروں اور اپاچی جنگجو ہیلی کاپٹر نے بھی کرتب بازی کا مظاہرہ کیا۔
اس ایئر شو میں 1 ہزار سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔ توقع ہے کہ 50 سے زائد ممالک اور خطوں سے 50 ہزار تجارتی شرکاء اس میں شرکت کریں گے۔
ایئرشو اتوار تک جاری رہےگا۔