ڈھاکہ(شِنہوا)سمندری طوفان سِت رنگ کے بنگلہ دیش کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کے باعث کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور منگل کے ابتدائی گھنٹوں میں شدت کم ہونے کے باعث یہ منطقہ حارہ کے طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔
طوفان کے باعث تیزہواؤں اور موسلادھار بارشوں کی وجہ سے ملک کے وسیع حصے میں مکانات ، فصلیں اورانفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے جبکہ زیادہ تر اموات درخت گرنے کے باعث ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی ضلع بھولا میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جہاں درخت گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں اور بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی ہے۔
ایک سینئر ضلعی اہلکارریحان محبوب نے منگل کے روز بتایا کہ مشرقی ضلع کومیلا میں گھر پر درخت گرنے کے باعث ایک شخص ، اس کی بیوی اور نوزائیدہ بچی کی موت ہو گئی ہے۔
اس کےعلاوہ دارالحکومت ڈھاکہ سمیت بنگلہ دیش کے دیگر حصوں سے مزید آٹھ ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔