• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سلو اکیہ کے کاروباری رہنما چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے خواہاںتازترین

May 15, 2023

براٹی سلاوا (شِنہوا) سلو اکیہ۔چین مشترکہ کاروبار کونسل کے چیئرمین پاؤل انٹالک نے کہا ہے کہ سلو اکیہ اور چین کے درمیان برقی کاروں کی صنعت اور ماحول دوست توانائی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انٹالک نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ برقی نقل و حرکت اور سبز توانائی کی ترقی میں چین کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے ہم ان شعبوں میں اپنے مستقبل کے تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یورپی یونین (ای یو) کے رکن ممالک 2035 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والی نئی کاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لئے تیار ہیں انٹالک نے کہا کہ یورپی یونین کی کار صنعت اب تیزی سے برقی نقل و حرکت کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نئی توانائی کی گاڑیوں کی ترقی اور پیداوار میں قائدانہ حیثیت رکھتا ہے جبکہ سلو اکیہ ضروری ذہنی  طاقت کا حامل ہے ،وہ اس شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری جامعات میں متعدد عظیم سائنسدان کام کر رہے ہیں۔ برقی کار صنعت کی سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

شمسی توانائی، ہوا سے بننے والی بجلی اور دیگر اقسام کی سبز توانائی بارے انٹالک نے کہا کہ یہ بھی وہ شعبے ہیں جہاں دونوں ممالک تعاون کر سکتے ہیں۔