اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں2023 کے دوران 50 قراردادیں منظور جبکہ 10 مسودہ قراردادیں منظوری حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے شائع کردہ 2023 کی سلامتی کونسل کی نمایاں سرگرمیوں کے مطابق پچھلے سال، کونسل نے ایک ترمیم اور چھ صدارتی بیانات منظور کیے ،کونسل کے صدر کی طرف سے 18 نوٹس اور صدر کی طرف سے 22 خطوط جاری کیے گئے۔ کونسل کے ارکان نے 34 پریس بیانات بھی جاری کیے۔ کونسل چار ترامیم کی منظوری میں ناکام رہی۔
رواں سال کے مقابلے میں کونسل نے 2022 کے دوران کل 54 قراردادیں منظور کی تھی جبکہ وہ سات مسودہ قراردادیں منظور کرنے میں ناکام رہی۔ اس میں بتایا گیا کہ 2022 میں 66.7 فیصد کے مقابلے 2023 میں 50 میں سے 35 قراردادیں یا 70 فیصد متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ متفقہ طور پرمسترد ہونے والی قراردادوں میں سے پانچ کا تعلق پابندیوں سے، چار کا تعلق امن کارروائیوں سے اور ایک کا تعلق خصوصی سیاسی مشن سے تھا۔