• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سلامتی کونسل میں رواں ماہ کثیرالجہتی سے متعلق اصلاحات پر بحث کی جائے گیتازترین

December 02, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رواں ماہ کے دوران کثیرالجہتی سے متعلق  اصلاحات پر بحث کی جائے گی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں دسمبر کے لیے کونسل کی بھارتی صدارت کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، اقوام متحدہ میں  بھارت کی مستقل نمائندہ، روچیرا کمبوج نے کہا کہ دسمبر کے لیے کونسل کے ایجنڈے میں کثیرالجہتی کی ازسرنو  ترتیب پر کھلی بحث  اور انسداد دہشت گردی کے عالمی اصولوں پر بریفنگ شامل ہے۔

کمبوج کے مطابق، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر 14 دسمبر کو ایک کھلی بحث کی صدارت کریں گے جہاں رکن ممالک کثیرالجہتی میں نئی زندگی ڈالنے  کے بارے میں خیالات کا تبادلہ  کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کے پاس مناسب  صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے شنکر 15 دسمبر کو انسداد دہشت گردی کے عالمی نقطہ نظر کے بارے میں ایک بریفنگ کی صدارت کریں گے، جس میں اکتوبر میں ممبئی اور دہلی میں انسداد دہشت گردی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے انعقاد کا جائزہ لیا جائے گا،بھارت اس کمیٹی کا موجودہ سربراہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  رواں ماہ کے دوران دو ذیلی تقریبات بھی ہوں گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس ، جے شنکر اور کونسل کے دیگر ارکان کی موجودگی میں 14 دسمبر کو  یواین ہیڈکوارٹر کے نارتھ لان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

 دوسرا ،اقوام متحدہ کے امن دستوں کے خلاف جرائم کی بیخ کنی کے لیے گروپ آف فرینڈز کے قیام  کے لیے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، یہ گروپ امن دستوں کی حفاظت اور سلامتی کے بارے میں آگاہی پیدا کرے گا۔