• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سلامتی کونسل کی ہتھیاروں پر پابندی کا درست نفاذ کیا جانا چاہئے:چینتازترین

December 16, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہتھیاروں پر پابندی کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر درست طریقے سے عمل درآمد کیا جانا چاہئے تاکہ متعلقہ ممالک میں صلاحیت کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہیٹی کے گروہوں کا مضبوط ہونے کا غیر ملکی ہتھیاروں کی غیر قانونی آمد سے تعلق ہے۔ تمام ممالک، خاص طور پر خطے کے لوگوں کو، ہیٹی کے گروہوں پر سلامتی کونسل کے ہتھیاروں کی پابندی کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا چاہیے۔ کونسل کے ہتھیاروں پر پابندی کے اقدامات کا مقصد متعلقہ ممالک کو قومی استحکام اور نارمل سماجی نظم کو بحال کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے اور متعلقہ ممالک میں صلاحیت سازی کی کوششوں میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

سلامتی کونسل میں امن وامان کی صورتحال پر چھوٹےاور ہلکے ہتھیاروں کے اثرات پر ہونے والی کھلی بحث میں چینی سفیرنے کہا کہ سلامتی کونسل کو زمینی پیش رفت کی روشنی میں اپنے ہتھیاروں پر پابندی کے اقدامات میں ٹارگٹڈ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہیے تاکہ متعلقہ ممالک کو اپنی سیکورٹی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد مل سکے۔