• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سلامتی کونسل کا نفرت انگیز تقاریر، انتہا پسندی کے خلاف عالمی اقدامات کا مطالبہتازترین

June 15, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نیمتفقہ طور پرایک قراردادمنظورکی ہے جس میں عالمی برادری سے نفرت انگیز تقاریر، نسل پرستی اور انتہا پسند کارروائیوں کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔سلامتی کونسل نے کہا کہ نفرت انگیز تقریر، نسل پرستی، زینو فوبیا، عدم برداشت، صنفی امتیازاورانتہا پسندی تنازعات کا باعث بن سکتی ہے۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے قرارداد 2686 منظور کی گئی، جس میں رکن ممالک سے اس طرح کی کارروائیوں کی عوامی سطح پر مذمت کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ سلامتی کونسل نے کہا کہ بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کو رکن ممالک کی جانب سے امن، سماجی استحکام اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ایک اہم ذریعہ سمجھا جانا چاہیے۔اس میں ریاستوں پر زور دیا گیا کہ وہ معاشرے میں خواتین کی محفوظ شرکت اور قیادت کو فروغ دیں۔ سماجی ہم آہنگی، کمیونٹی استحکام، صنفی مساوات اور خواتین کو معاشی لحاظ سے مزید بااختیاربنائیں اور امن کے لیے معیاری تعلیم کی حمایت کریں۔ قرارداد میں تمام افراد کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام، فروغ اور تحفظ کے لیے ریاستوں کی ذمہ داری کا اعادہ کیاگیا۔