• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سلامتی کونسل کے غزہ پر قرارداد منظورکرانے میں ناکامی پر چین مایوس اور ششدر رہ گیاتازترین

October 19, 2023

اقوام متحدہ (شِںہوا) اقوام متحدہ مں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد منظور کرانے میں ناکامی پرچین حیران اور مایوس ہے۔

ژانگ نے کہا کہ روسی قرارداد پر پیر کی شب ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس میں اسرائیل۔ فلسطین تنازع کے انسانی خدشات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کئی عرب ممالک مسودہ کو پیش کرنے میں شامل تھے اور اس کی حمایت کی تھی۔ تاہم کچھ ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا  کیونکہ وہ برازیل کی پیش کردہ قرارداد کے مسودے پر اتفاق رائے کے لئے مزید وقت چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ برازیل اور کونسل کے بہت سے دیگر ارکان نے تعمیری رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائے شماری کو 24 گھنٹے اور پھر بدھ تک ملتوی کرنے پر اتفاق کیا۔ گزشتہ 40 گھنٹے کے دوران ان ممالک نے برازیل کے مسودے پر نہ تو کوئی تبصرہ کیا ہے اور نہ ہی اس کی مخالفت کی جس سے یقین تھا کہ کونسل قرارداد منظور کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ تاہم حتمی نتیجہ ناقابل یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں حالات  تیزی سے خراب ہورہے ہیں ۔ منگل کو غزہ کے الھلی اسپتال پر فضائی حملے میں سینکڑوں شہری جاں بحق ہوئے اس کے لئے کونسل کو فوری اور سخت اقدامات کرنا چاہئے۔

چینی مندوب نے کہا کہ چین یہ سمجھتا ہے کہ اگرچہ برازیل کے مسودے میں اب بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے تاہم یہ عمومی طور پر عالمی برادری کی مشترکہ اپیل کی عکاسی کرتا ہے اورجنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کے ابتدائی اقدامات کی نمائندگی کرسکتا ہے۔ یہ واحد متن ہوسکتا ہے جس پر کونسل موجودہ حالات میں اتفاق رائے تک پہنچ سکتی ہے۔