اسلام آباد(شِنہوا)ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب، سخت پالیسیوں اور بڑے مالی اور بیرونی عدم توازن سے نمٹنے کی کوششوں کے ساتھ پاکستان کی معاشی شرح نمو سست روی کے ساتھ جولائی 2022 سے جون 2023 تک کے مالی سال میں 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے بدھ کو ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو سست رفتار رہے گی حالانکہ مالی سال 2022 میں شرح نمو 6 فیصد تک پہنچنے کی امید تھی۔
ایشیائی ترقی کے2022 کے تازہ ترین آؤٹ لک (اے ڈی او) کے مطابق، مالی سال 2022 کے دوران پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں نمو کی بڑی وجہ نجی کھپت ،زراعت، خدمات اور صنعت، خاص طور پر بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے شعبے میں توسیع ہونا تھی۔
لیکن مالی سال 2023 میں، موسمیاتی تبدیلیوں اور پاکستان کی اہم پالیسی کوششوں کی وجہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کم شرح نمو کے تخمینہ کی وجہ دوہرے ہندسے کا افراط زربھی ہے۔