• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سکاٹ لینڈ کا شہر ایبرڈین چین کیساتھ وسیع تر تعاون کا خواہاںتازترین

August 08, 2024

لندن(شِنہوا)سکاٹ لینڈ کے شہر ایبرڈین سٹی کونسل کے نائب پرووسٹ، اسٹیو ڈیلانی نے کہا ہے کہ ان کا شہر چینی کمپنیوں کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ 

انہوں نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتصادی، ثقافتی اور اپنی یونیورسٹیوں اور مقامی کاروباری اداروں کے ذریعے مزید تعاون کے شعبے تلاش کر رہے ہیں۔

ڈیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایبرڈین شہر چینی کاروباری اداروں کے لئے مواقع فراہم کرے گا کیونکہ یہ  شہر اپنی روایتی پٹرولیم صنعت سےسکاٹ لینڈ کے اندر قابل تجدید توانائی کا مرکز بننے کے عمل سے گزررہا ہے۔

برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ زی گوانگ نے ایبرڈین سٹی کونسل کے ساتھ ملاقات کے دوران توانائی کی منتقلی، ماحول دوست اور کم کاربن اخراج پر مبنی ترقی، تجارت، تعلیم اور سیاحت میں تعاون کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ چین اپنے متعلقہ اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے ایک دوسرے کی طاقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چینی شہروں کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنانے اور تعاون کو وسعت دینے کے ایبرڈین کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔