• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سیرالیون کے صدر کا چینی صوبے ہوبے کے شہر ووہان کا دورہ، تعاون کے مزید فروغ پرزورتازترین

March 04, 2024

ووہان (شِنہوا) جمہوریہ سیرالیون کے صدر جولیس مادا بائیو نے چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر ووہان کا دورہ کیا جو ان کا ووہان کا پہلا دورہ تھا۔ اس شہر کے سیرالیون کے ساتھ تجارت ، تعلیم اور زراعت جیسے متعدد شعبوں میں قریبی تعلقات ہیں۔

جولیس مادا بائیو اس دورے میں ہوبے  اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ کارپس گئے جہاں انہوں نے چاول کی کاشت میں تحقیقی کامیابیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ چاول سیرالیون سمیت بہت سے افریقی ممالک کی ایک اہم غذا ہے۔ انہوں نے اس شعبے میں سیرالیون اور ہوبے کے درمیان مزید تعاون کی امید ظاہر کی۔

صدر جولیس مادا بائیو نے  27 فروری سے 2 مارچ تک چین کا سرکاری دورہ کیا ،انہیں چائنہ یونیورسٹی آف جیو سائنسز (ووہان) نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔ بائیو نے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف ایک ذاتی کامیابی نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا ثبوت ہے۔

یونیورسٹی سے خطاب میں جولیس مادا بائیو نے کہا کہ ان کے دورہ چین کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اور اقتصادی و تجارتی شراکت داری مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان گہرے تبادلوں کا فروغ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2018 میں سیرالیون نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شمولیت اختیار کی ہے جس سے ان کے ملک کو اس اقدام کے تحت شروع کردہ منصوبوں سے بہت فائدہ ہوا ہے۔

ہوبے اور سیرالیون کے درمیان طویل عرصے سے دوستی قائم ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران صوبے نے زرعی تکنیکی ماہرین کو سیرالیون بھیجا ہے تاکہ پودوں کی کاشت کاری اور افزائش نسل کی تکنیک میں مہارت کا تبادلہ کیا جاسکے۔

اس کے علاوہ چائنہ یونیورسٹی آف جیو سائنسز (ووہان) نے سیرالیون کے 20 سے زائد اعلی ٰ سطح کے پیشہ ور افراد کو ارضیاتی وسائل و انجینئرنگ، ماحولیاتی سائنس و انجینئرنگ جیسے شعبوں میں تربیت فراہم کی ہے۔