• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سیرا لیون میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی 10 ویں سالگرہ منائی گئیتازترین

December 04, 2022

فری ٹاؤن (شِنہوا) سیرا لیون یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے سیرا لیون میں کام کے آغاز کی 10ویں سالگرہ منائی ہے۔

اس سالگرہ کے موقع پر سیرا لیون یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی  چینی ڈائریکٹر جنگ مان  نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں  رجسٹرڈ طلباء کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سال  2012  کے بعد سے  انسٹی ٹیوٹ نے 20 تدریسی مقامات قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیرا لیون میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا اثرورسوخ بڑھ گیا ہے اور یہ اس ملک میں اب چینی زبان اور ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جنگ نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ طلباء کو چین میں مزید تعلیم  کے حصول اور سیرا لیون کے لوگوں کو انسٹی ٹیوٹ میں کام کرنے کے لیے ملازمتوں کے مزید مواقع فراہم کرنے بارے اسکالرشپ کی پیشکش جاری رکھے گا۔

سیرا لیون کے نائب وزیر برائے تکنیکی اور اعلیٰ تعلیم سرجوہ عزیز کمارا نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نے دونوں ملکوں  کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ایک عظیم وسیلے  کے طور پر کام کیا ہے۔

سیرا لیون یونیورسٹی کے نمائندے محمد شریف نے کہا کہ یہ  یونیورسٹی زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔