• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سیہون شریف میں کشتی الٹنے سے 7 افراد جاں بحق ، 13 لاپتہتازترین

August 29, 2022

اسلام آباد(شِنہوا)سیہون شریف میں کشتی الٹنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 13 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق پیر کے روز صوبہ سندھ کے علاقے سیہون شریف میں 20 افراد کشتی کے ذریعے دریائے سندھ کو پار کر رہے تھے کہ ان کی کشتی اچانک سیلابی ریلے میں پھنس کر الٹ گئی۔

امدادی ٹیموں نے دریاء سے 7 لاشیں نکال لی ہیں اور لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے تباہی کے بعد پاکستان کے دریائی اور میدانی علاقوں کو شدید سیلاب کا سامنا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک کے 72 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیاگیا ہے، ان اضلاع کی 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔

این ڈی ایم اے کےاعدادوشمار کے مطابق 14 جون سے اب تک ملک میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق الگ الگ حادثات میں1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔