• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سینکڑوں امریکی کمپنیاں چینی مارکیٹ میں کاروبار بڑھانے کے لیے بے چین ہیں:رہنما ٹریڈ گروپتازترین

January 26, 2023

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے ایک بڑے تجارتی گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ کئی ایک صنعتوں میں سینکڑوں امریکی کمپنیاں چینی مارکیٹ میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے بے چین ہیں۔شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں یو ایس چائنہ بزنس کونسل کے صدر کریگ ایلن نے کہا کہ وہ ایسی سینکڑوں کمپنیوں کے بارے میں جانتے ہیں جو چین میں اپنے کاروبار کوتوسیع دینا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان میں اشیائے صرف، خوراک و زراعت، توانائی، سفر، مالیاتی خدمات کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ، خاص طور پر کیمیکل انڈسٹری کی کمپنیاں شامل ہیں۔ایلن نے کہا کہ  یہ صنعتیں مجموعی طور پر بہت اہل ہیں، جس سے ان کمپنیوں میں اعتماد پیدا ہوگا جو مستقبل قریب میں چین میں اپنے  مضبوط قدم جمانے کی توقع کر رہی ہیں۔ میرے خیال میں امریکہ کی  بہت سی کمپنیاں بہت مثبت ،تعمیری اور پرعزم ہیں۔انہوں نے اس توقع کا اظہارکیا کہ موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران  گھریلو طلب میں اضافے کے نتیجے میں چینی معیشت اس سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کے آخری نصف کے مقابلے میں زیادہ  شرح کے ساتھ ترقی کرے گی۔