بیجنگ(شِنہوا) مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے بیجنگ میں عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی سے ملاقات کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین عرب ممالک کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت،عملی تعاون کومضبوط بنانے اور تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کوفروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو برکس گروپ کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد دی۔ وانگ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا مستقبل اور اس کی تقدیر علاقائی ممالک اور عوام کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین مسئلہ فلسطین کے جلد، منصفانہ اور معقول حل کی حمایت کرتا ہے۔
عادل العسومی نے کہا کہ عرب ممالک چین کو ایک قابل اعتماد سٹریٹجک پارٹنر سمجھتے ہیں، چین کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات کو سراہتے اوراس کی حمایت کرتے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔