• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سینئر سی پی سی عہدیدار کا اے سی ایف آئی سی قومی کانگریس سے خطابتازترین

December 28, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیدار لی چھیانگ نے آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی 13 ویں قومی کانگریس میں شرکت کی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مر کزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے مبارکباد کا خطاب کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کامریڈ شی جن پھنگ کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے سی پی سی کی 19 ویں قومی کانگریس کے بعد سے سرکاری شعبوں کو مستحکم کیا اور ترقی دی جبکہ غیرسرکاری شعبے کی ترقی کے لئے حوصلہ افزائی کی، تعاون کیا اور رہنمائی فراہم کی۔

لی نے کہا کہ قیادت نے نجی شعبے میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے اصلاحاتی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے ، جس کے دوران اس شعبے میں سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے مستقل کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے چین کے نجی شعبے میں حجم اور قوت کے اعتبار سے نمایاں طور پر توسیع ہوئی ہے اور اس نے معاشی ترقی کو فروغ دینے ، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے ، لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے ، اختراع کے فروغ ، اصلاحات کو گہرا کرنے اور کھلے پن کو آگے بڑھانے میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔ 

صنعتی اور تجارتی فیڈریشنزکی تمام سطح کی نمایاں شراکت پر روشنی ڈالتے ہوئے ، لی نے کہا کہ ان فیڈریشنزکو ایک نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ نظریہ کے تحت نجی کمپنیوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلی سطح کی تکنیکی آزادی اور اعلی سطح کے کھلے پن کی کوششیں کرنی چا ہئیں ۔

لی نے کہا کہ فیڈریشنز کو نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ وہ مشترکہ خوشحالی کو آگے بڑھائیں اور دیہی بحالی کو فروغ دیں ، روزگار کو مستحکم کریں اور آمدنی میں اضافہ کرنے میں ان کی رہنمائی کریں۔