بیجنگ(شِنہوا) سینئر چینی قانون ساز لی ہونگ ژونگ نے پیر کو یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا (پی ایس یو وی) کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ کے رکن مروین مالڈوناڈو کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور وہ موجودہ حالات میں چین-وینزویلا تعلقات کی ترقی کے لئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔
لی نے سی پی سی اور پی ایس یو وی کے درمیان دوستانہ تبادلوں سمیت قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے حوالے سے مزید نتائج حاصل کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
مالڈوناڈو ،جو وینزویلا کے وزیر برائے عوامی طاقت برائے نوجوانوں اور کھیل بھی ہیں نے امید کا اظہار کیا کہ وہ فریقین کے درمیان تبادلے کو وسعت اور دوستانہ تعاون کو فروغ دیں گے۔