بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار نے بڑے مسائل کو نظریاتی اور حقیقی معنوں میں حل کرنے اور قومی دفاع اور مسلح افواج کو جدیدخطوط پراستوار کرنے کے ایک نئے باب کے آغاز پر زور دیا ہے۔
مرکزی فو جی کمیشن کے نائب چیئرمین ژانگ یوشیا نے یہ بات سینئر فوجی حکام کے لیے اس 6 روزہ سیمینار کے اختتام پر کہی جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا جائزہ لیا گیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے نئے دور میں جنگ کے لیے تیاری کو مستحکم بنانے، جنگی تیاریوں کو فروغ دینے، پیشگی منصوبہ بندی اور مسائل کے حل، اصلاحات اور جدیدیت کو گہرا کرنے اور مسلح افواج کے مشن اور کاموں کو پورا کرنے کے لیے قانون پر مبنی حکمرانی کو فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔