• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سینئر چینی عہدیدار کی فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر سے ملاقاتتازترین

October 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ عہدیدار ہی لی فینگ نے بیجنگ میں فرانسیسی صدر کے سفارتی قونصلر ایمانوئل بون سے ملاقات کی۔

ملاقات میں 9ویں چین فرانس اعلیٰ سطحی اقتصادی و مالیاتی مذاکرات کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے عملی اور تعمیری تبادلہ خیال کیاگیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے مالیاتی و اقتصادی اموردفتر کے ڈائریکٹر  ہی لی فینگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی حکمت عملی کی رہنمائی میں چین اور فرانس کے تعلقات کو ترقی کی ایک اعلیٰ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

اگلے سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اس موقع کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون میں مزید ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔