بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار لی شو لے نے بیجنگ میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ نیوز نیٹ ورک کی دوسری کونسل کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے سربراہ لی نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ شاہراہ ریشم کے جذبے کو آگے بڑھانے میں مزید تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ شاہراہ ریشم کی خبریں دینے میں نئی کامیابیاں حاصل کریں اورشاہراہ ریشم کی دوستی کو بڑھائیں ۔
اجلاس میں 23 ملکوں کے 38 کونسل اراکین کے نمائندوں نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔