• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سینٹ پیٹرزبرگ میں چینی نئے سال کی خوشی میں محفل موسیقی کا انعقادتازترین

January 31, 2023

سینٹ پیٹرزبرگ (شِنہوا) سینٹ پیٹرزبرگ میں روس اور چین کےموسیقاروں نے چینی نئے سال کے موقع پر ایک ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

درجنوں ماڈلز کے روایتی اور نسلی چینی ملبوسات کے شو کے ساتھ شروع ہونے والے اس کنسرٹ میں روسی موسیقار  چائیکووسکی کے کلاسک اور چین کے موسیقاروں کے کام کے ساتھ ساتھ چین کے روایتی گانے بھی شامل تھے۔

کیتھرین اسمبلی میں فن کےاس مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جہاں چینی آرٹ کی ایک نمائش بھی منعقد کی گئی جس میں 12 چینی فنکاروں کے 30 سے زائد خاکوں ، مجسموں اور خطاطی کو پیش کیا گیا۔

رواں سال نویں مرتبہ سینٹ پیٹرزبرگ میں چین کے نئے سال کا جشن منایا جا رہا ہے اور یہاں کے پیلس برج کو جشن کے لیے سرخ رنگ میں منور کیا گیا تھا۔