سڈنی (شِنہوا) یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ (یو کیو) کے ماہرین کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ میپنگ کا استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں کورل چٹانوں کے رقبے کی پیمائش کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے ان رقبہ بڑھ گیا ہے۔
سیل رپورٹس سسٹین ایبلٹی جرنل میں شائع شدہ اس تحقیق کے مطابق عالمی کورل چٹانوں کا رقبہ نظرثانی کے بعد 3 لاکھ 48 ہزار 361 مربع میٹر ہوچکا ہے جس میں 80 ہزار 213 مربع کلومیٹر کورل پائی جاتی ہے۔
ہائی ریزولوشن گلوبل میپنگ پر درست تفصیلات حاصل کرنے کے لئے سینٹینل -2 اور پلینیٹ ڈوو کیوب سیٹ سیٹلائٹس سے 15 لاکھ سے زائد نمونے اور 1ہزار کھرب پکسلز استعمال کئے گئے۔
تحقیق کے مرکزی مصنف اور یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے ریسرچ فیلو مچل لیونز نے کہا ہے کہ اہم بات یہ ہے کہ ہائی ریزولوشن، جدید ترین میپنگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی ہمیں یہ دیکھنے کی سہولت بھی دیتی ہے کہ یہ آبادی کس چیز سے بنی ہیں۔
محقیقن کے مطابق کورل، ریت، ملبے یا سمندری گھاس جیسی نرم تہہ کے برعکس چٹان کی سخت تہہ میں نشوونما پاتا ہے اور 80 ہزار مربع کلومیٹر پر ایسی سخت تہہ دریافت ہوئی ہے۔ یہ اعداد و شمار سائنس دانوں، تحفظ دینے والوں اور پالیسی سازوں کو چٹانوں کا نظام بہتر طریقے سے سمجھنے اور منظم کرنے میں معاونت کریں گے۔