• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے چین کی مدد اہمیت کی حامل ہے: امین الحقتازترین

October 21, 2022

اسلام آباد(شِنہوا)وزیرآئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان  سیلاب کی بے مثال تباہی سے گزر رہا ہے اور سیلاب متاثرین کے لیے چین کی امداد امدادی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ چینی سیلولر نیٹ ورک زونگ 4 جی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھی پاکستان  بحران کا شکار ہواہے، چین  نے ہمیشہ مدد فراہم کی ہے اور چینی حکومت اور عوام دونوں پاکستانیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے ہیں۔  تقریب کا مقصد صوبہ سندھ کی مالی مدد کرنا تھا جہاں حالیہ سیلاب کے دوران کچھ اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں  تقریب میں  بارشوں اور سیلاب  کی وجہ سے سیلولرنیٹ ورک کو بحال کرنے کے لیے سخت محنت کرنے والے مقامی ملازمین کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔امین الحق نے کہا کہ تباہ کن سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں نے مشکل وقت میں بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران پاکستان کو اس مشکل وقت میں عطیات دینے والا سرکردہ ملک ہے  جس نے  ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کی ۔