• Dublin, United States
  • |
  • May, 5th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پیک سے پاکستان میں تعلیم اور معیار زندگی میں بہتر ہو گئے ، چیئرمین سینیٹتازترین

September 28, 2023

اسلام آباد (شِنہوا) سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت منصوبوں سے گزشتہ 10 سالوں کے دوران پاکستان میں روزگار، تعلیم، طبی دیکھ بھال اور پینے کے پانی کی صورتحال میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔

چیئرمین کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صادق سنجرانی نے  پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ سے ملاقات کی اور ترقی اور خوشحالی کے لئے سی پیک منصوبوں کی تبدیلی کے اثرات کو تسلیم کیا۔

چیئرمین نے کہا کہ سی پیک کے تحت حاصل ہونے والی پیشرفت چین کی ایک کمیونٹی کی تعمیر کے تصور سے فائدہ اٹھاتی ہے جوانسانیت  کے لئے  مشترکہ مستقبل کی حامل ہو۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ چین کو اپنا قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوستانہ تبادلوں اور عملی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران جیانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کیا جا سکے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ پاکستان کمیونٹی کی تعمیر میں تیزی لائی جا سکے۔