• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پیک سے پاکستان میں پائیدار ترقی ہوئی ہے، اقتصاد ی ماہرتازترین

July 30, 2023

اسلام آباد (شِنہوا)ایک پاکستانی ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے پاکستان کو بنیادی ڈھانچہ، تجارت اور روزگار فراہم کیا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں پائیدار ترقی ہوئی ہے۔ 

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے معاشی مشیر بد یع شوکت نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سڑکوں، ریلوے اور ہوائی اڈوں کے ذریعے بنیادی ڈھانچے میں اضافے سے نہ صرف پاکستان کے اندر بلکہ خطے اور اس سے باہر بھی رابطہ قائم ہوگا۔

چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کا علمبردار منصوبہ سی پیک 2013 میں  شروع کیا گیا تھا جو  پاکستان کے جنوب مغرب  میں واقع گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیارخطے میں کاشغر سے جوڑنے والی راہداری ہے جس سے توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون اجاگر ہو تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے پاکستان دیگر وسطی ایشیائی ممالک اور دنیا کے مغربی حصے کے ساتھ اپنے علاقائی رابطے کو فروغ دے سکتا ہے۔ سی پیک حقیقی معنوں میں پائیدار ترقی کا نمونہ ہے۔

بد یع شوکت نے کہا کہ اس منصوبے سے سماجی مساوات میں اضافہ ہوا اور مالی آمدنی کے علاوہ اس سے معاشرے کے مختلف طبقوں کو سماجی فروغ ملا۔

ماہر  اقتصادیات  نے کہا کہ سی پیک موجودہ چیلنجزکے باوجود ملک کو مضبوط امید د یتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے اور رابطے میں اضافہ کر رہا ہے  جو معاشرے کے مساوی ماحول کے لئے کافی اہم ہے۔