• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پیک سے پاکستان کی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا، وزیر برائے منصوبہ بندیتازترین

August 24, 2023

اسلام آباد (شِنہوا) نگران وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت متعدد منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور دیگر ممالک کی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔

سی پیک منصوبوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پاکستانی حکومت جنوبی ایشیائی ملک میں تمام ترقیاتی اقدامات کی رفتار کو تیز کرے گی اور سی پیک کو اولین ترجیح دے گی۔

سمیع سعید نے سی پیک کی تبدیلی کی حامل صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبے پاکستان کو سماجی و اقتصادی فوائد دے رہے ہیں۔

 وزیر نے ترقی کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا اور تمام متعلقہ محکموں اور وزارتوں سے کہا کہ وہ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ ترقیاتی عمل جاری رہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے عمل میں مئو ثر نگرانی کا طریقہ کار شامل کیا جانا چاہئے تاکہ اس کی پوری صلاحیت اور وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو بروئے کار لایا جاسکے۔