• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پیک پرکام کرنے والے چینی و پاکستانی کارکنان عید کی خوشیوں میں ساتھ ساتھتازترین

April 24, 2023

اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان میں اپنے چینی ساتھیوں کی طرف سے دی جانے والی دعوت کے بعد چاند رات کو موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، جنید علی نے سوچا کہ گھر سے سینکڑوں میل دور ہونے کے باوجود، اس نے عید کی خوشیوں کو بھرپور طریقے سے منایا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے  منصوبے مٹیاری-لاہور ٹرانسمیشن لائن کے مٹیاری اسٹیشن پر کام کرتے ہوئے،علی کو گرڈ کے آپریشن کو جاری رکھنے  کے لیے اسٹیشن پر ہی رہنا پڑا جہاں اس کے چینی ساتھیوں نے اس کی اور دیگر مقامی لوگوں کی عید کو ان کی زندگی کا سب سے یادگار تہوار بنادیا۔

علی نے کہا کہ چینی ساتھیوں  نے ہمارے ساتھ عید منائی، ہم سب کو انفرادی طور پر عید کی مبارکباد دی، اور ہمیں عید کے لیے ایک اچھا بونس ملا اور یہ کہ اس دن کے یادگارلمحات  عشائیہ سے پہلے کی  جانے والی تقریریں تھیں جہاں چینی اور پاکستانیوں نے مختصر تقریروں میں دونوں ممالک کے عوام کی دوستی، بھائی چارے اور اتحاد کے بارے میں اپنے دل کی باتیں بیان کیں۔

2013 میں شروع کردہ سی پیک  ایک راہداری منصوبہ ہے جو پاکستان کی گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر  کاشغر سے جوڑتی ہے،اس منصوبے میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی تعاون  کونمایاں حیثیت حاصل  ہے۔

878 کلومیٹر طویل پاور ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں چین کی اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن سرمایہ کاری، تعمیر اوراس منصوبے کو چلانے کی ذمہ دار ہے جس نے ستمبر 2021 میں کمرشل آپریشن شروع کیا تھا۔

اس منصوبے سے تھر کے کوئلے پر مبنی منصوبوں سمیت ملک کے جنوب میں واقع نئے جنریٹنگ یونٹس سے بجلی کی ترسیل کی جائے گی۔

اس پراجیکٹ میں چینی اور مقامی ملازمین کی بڑی تعداد کام کررہی  ہے جو نہ صرف پاکستان کے عوام کی خدمت کے لیے مل کر کام کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی خوشیوں اور غموں میں بھی شریک ہوتے ہیں۔

علی نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم  اپنےچینی ساتھیوں کے ساتھ بہار کا تہوار مناتے ہیں، اور وہ ہمارے ساتھ عید مناتے ہیں؛ ہم ان کے نوڈلز اور پکوڑیوں کا مزہ لیتے ہیں، اور وہ ہماری بریانی کا مزہ لیتے ہیں، ہمیں ٹیبل ٹینس کا شوق ہے، اور وہ ہمارے ساتھ کرکٹ  کھیلنے اور سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔سی پیک  نے ہمارے درمیان مضبوط ثقافتی تعلقات استوار کیے ہیں، اور آج کی عید کا جشن اس کی ایک مثال ہے۔

 

کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن پراجیکٹ کے چینی عملے کے ارکان سندھ کے صحرائے تھر میں عید الفطر کے موقع پرپاکستانی ساتھیوں میں کھانا تقسیم کر تے ہوئے۔(شِنہوا)

 

تھر کول بلاک-II 

تھر کول بلاک-II کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن پراجیکٹ پر کام کرنے والے مقامی اور چینی کارکن عید کی رات سندھ کے اس دور افتادہ صحرا میں ایک ساتھ تہوار منانے کے بعد خوشی سے نہال تھے۔

چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کی جانب سے تعمیر کردہ یہ منصوبہ،پاکستان میں سی پیک کے تحت ایک بڑا پاور پلانٹ ہے تاکہ ملک کو مقامی طور پر دستیاب کوئلے کا استعمال کرکے اپنی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکے اس منصوبے نے اکتوبر 2022 میں اپنا کمرشل آپریشن شروع کیاتھا۔