• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پیک نے پاک چین تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدل دیا، احسن اقبالتازترین

November 23, 2022

اسلام آباد (شِنہوا) وزیرمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔

سی پیک کو پاکستان کا ایک اہم قومی منصوبہ قرار دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا ہے۔

وزارت کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے متعلقہ شرا کت داروں  کو ہدایت کی کہ وہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کریں۔

وزیر نے متعلقہ وزارتوں سے یہ بھی کہا کہ وہ سی پیک کے فریم ورک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر کام کی رفتار تیز کریں تاکہ کم پیداواری لاگت کے ساتھ چینی صنعت پاکستان منتقل ہوسکے۔