• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پیک کے تحت چینی کمپنیز پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، وزیر اعظمتازترین

August 08, 2023

اسلام آباد (شِنہوا) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کام کرنے والی چینی کمپنیز نے زندگی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے صنعتی فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

شہباز شریف نے سی پیک کے تحت پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیز کے کردار کے اعزاز میں منعقدہ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون سے نہ صرف روزگار کے مواقع اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اس سے ہمارے برادرانہ اور معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے حال ہی میں بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے تحت سی پیک کی 10 ویں سالگرہ منائی ہے جو چینی قیادت کا ایک انتہائی جدید وژن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک اب گرین کوریڈور میں تبدیل ہونے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جبکہ جدت سازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سب دونوں حکومتوں کی چھتری تلےبزنس ٹو بزنس  فریم ورک کے مختلف طریقوں کے تحت انجام دیا جا ئے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفارت خانے کی ناظم الامور پھانگ چھن شوئے نے کہا کہ دونوں ممالک کی مختلف شعبوں میں مشترکہ کاوشوں کے ذریعے سی پیک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

پھانگ نے کہا کہ یہ چین ۔پاکستان تعاون اور بی آر آئی کے  مرکزی منصوبے کی ایک منفرد علامت بن گیا ہے۔