• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پیک فطرتی طور پرایس سی او کےعلاقائی روابط اور تجارتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے:ماہرینتازترین

February 24, 2024

اسلام آباد (شِنہوا) سابق پاکستانی سفارت کار بابر امین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) قدرتی طور پر علاقائی روابط اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ "ایس سی او: پاکستان کی پالیسی ترجیحات اور مواقع" کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے، ناروے میں پاکستان کے سابق سفیربابر امین نے کہا کہ پاکستان خطے میں روابط، تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایس سی اوکے ساتھ ایک فطری شراکت دار کی حیثیت سے کام کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اندر انسداد دہشت گردی کے علاقائی ڈھانچے کے طریقہ کار کے ذریعے  دفاع اور سلامتی کے امورپر تعاون کو فروغ دیتے ہوئے غیر روایتی سیکورٹی تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل سہیل محمود نے ایک بین علاقائی پلیٹ فارم کے طور پر ایس سی او کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ایس سی اوجغرافیائی سیاسی تصادم یا تہذیبی تصادم کے کسی بھی نقطہ نظر یا تصورات کے برخلاف، باہمی اعتماد، مساوات، تنوع کے احترام اور مشترکہ ترقی کے حصول کےلیے  'شنگھائی کے عزم' کو جاری رکھے ہوئے ہے۔