روم(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھا کی سربراہی میں ایک وفد نے اٹلی کا دورہ کیا ہے۔ دورے کے دوران لیو نے اطالوی سینیٹ کے صدر اگنازیو لا روسا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی، سابق وزیر اعظم میسیمو ڈی علیما، ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری ایلی شلین اور اٹلی چائنہ کونسل فانڈیشن کے صدر ماریو بوسیلی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ لیو نے اٹلی کی پارلیمانی ایسوسی ایشن "فرینڈز آف چائنہ " اور زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد سے بھی ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے چین اور اٹلی کو سیاسی جماعتوں، حکومتوں، مقننہ، کاروباری برادریوں، تھنک ٹینکس اور مقامی حکام کے درمیان تبادلے مزید مستحکم کرنے چا ہئیں۔ دونوں جا نب سے مز ید اتفاق کیا گیا کہ معیشت، تجارت ، سرمایہ کاری، سبز تبد یلی ، زراعت اور سیاحت میں عملی تعاون کو مزید گہرا کر تے ہوئے تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو مضبوط بنانا چاہیے تاکہ چین-اٹلی اور چین- یورپ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی پر زور دیا جاسکے۔