بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے اپنی نئی اعلیٰ قیادت پیش کردی ہے جو آبادی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے ملک کو ہر اعتبار سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لئےنئے سفر میں اس کی قیادت کرے گی۔
شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے پہلے مکمل اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ پارٹی کی قومی کانگریس ایک عشرے میں دو بار منعقد ہوتی ہے۔
تالیوں کی گونج کے دوران شی کی قیادت میں لی چھیانگ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ اور لی شی عظیم عوامی ہال کے ریڈ کارپٹڈ اسٹیج پر پہنچے۔
یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے نو منتخب ارکان تھے۔
جماعت کے آئین تحت ، قومی کانگریس اور مرکزی کمیٹی اس کے اعلیٰ ترین ادارے ہیں جسے وہ منتخب کرتی ہے۔ مرکزی کمیٹی کے مکمل اجلاسوں کے درمیان، سیاسی بیورو اور اس کی قائمہ کمیٹی ، مرکزی کمیٹی کے افعال اور اختیارات استعمال کرتی ہے۔
چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں میٹ دی پریس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے نئے منتخب ارکان لی چھیانگ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ اور لی شی موجود ہیں۔ (شِنہوا)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا انتخاب ہفتے کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے اختتامی اجلاس میں عمل میں آیا تھا۔
مقامی اور غیرملکی 600 سے زائد صحافیوں سے بات چیت میں شی نے کانگریس کو ایک ایسی کانگریس قرار دیا جس نے اپنا علَم بلند کیا، تمام طاقت یکجا کرتے ہوئے یکجہتی اور لگن کو فروغ دیا۔
شی نے پوری جماعت کا نئی مرکزی قیادت کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جماعت کی نوعیت ، مقصد ، اپنے مشن اور ذمہ داری کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنا کام پورے تندہی سے کریں گے تاکہ جماعت و ہمارے عوام کے قیمتی اعتماد کو ثابت کرسکیں۔
شی نے کہا کہ ہراعتبار سے ایک معتدل اور خوشحال معاشرہ بنانے کے بعد اب چین کو ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لئے ایک نئے سفر پر اعتماد کے ساتھ قدم بڑھارہے ہیں۔
شی نے کہا کہ یہ سفر عظمت اور خواب سے بھرا ہے۔ یہ چین کو دوسرے صد سالہ مقصد کے راستے پر گامزن دیکھے گا اور جدیدیت کی چینی راہ کے تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم حیات نو کو اپنائے گا۔