• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کی قومی کانگریس چین کوعظیم تجدید کی منزل کے قریب لے جائے گی: پاکستانی سفیرتازترین

October 20, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین میں پاکستان کے سفیرمعین الحق نے کہا ہے کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ  دیتے ہوئے  اسے چینی قوم کی عظیم تجدید کے حصول کی منزل کے قریب لے جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستانی سفیرنے ایسے موقع پر کیا جب کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس بیجنگ میں جاری ہے۔سفیر کی حیثیت سے وہ  چین کے شہری اور دیہی علاقوں، صنعت اور زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافتی شعبوں میں ہونے والی ترقی اور تبدیلیوں کو جاننے کے لیے سنکیانگ، ہوبے، شان ڈونگ اور دیگر مقامات کا دورہ کرچکے ہیں۔

شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2012 میں سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین نے انسانی کوششوں کے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

پاکستانی سفیر چین کے تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی قیادت اور خلائی ٹیکنالوجی، کوانٹم کمپیوٹنگ، اے آئی اور طبی تحقیق میں نئی افق کی تلاش میں چین کے کردار سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام کامیابیوں میں سے، مطلق غربت کا خاتمہ کرکے ایک معتدل خوشحال معاشرے کے قیام کا صدی کے پہلے ہدف کو حاصل کرنا درحقیقت گزشتہ دہائی کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے۔