• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی کوریج کے لیے ملکی اورغیرملکی پریس مدعوتازترین

September 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی آئندہ ہونے والی  20ویں قومی کانگریس کی کوریج کے لیے ملکی اور غیرملکی پریس کو مدعو کیا گیا ہے۔

جمعرات کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق،کانگریس کی کوریج کے لیے درخواستیں 2 سے 16 ستمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان اور بیرونی ممالک کے صحافی ویب سائٹ http://cpc20reg.zgjx.cn کے ذریعے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

دنیا بھر میں کوویڈ-19 کے اثرات کی وجہ سے، کانگریس کی خبروں کی کوریج آن سائٹ رپورٹنگ، آن لائن ویڈیو لنکس، تحریری شکل اور دیگر طریقوں کے ساتھ  کی جائے گی۔

بیجنگ میں مقیم  چینی اور غیر ملکی صحافیوں کو آن سائٹ رپورٹنگ کے ذریعے کانگریس کی کوریج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ  بیرون ملک مقیم صحافی  آن لائن ویڈیو لنکس یا تحریری انٹرویوز کے ذریعے کانگریس کی کوریج کرسکیں گے۔کانگریس کے دوران بیجنگ میں میڈیا سنٹر قائم کیا جائے گا جو پریس کے ارکان کو سہولت فراہم کرے گا،میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنسز کا انعقاد اور صحافیوں کے لیے انٹرویوز کا انتظام کیا جائے گا۔ میڈیا سنٹر کے لیے ایک آفیشل ویب سائٹ اور اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ ٹیکنالوجی پر مبنی نیوز پلیٹ فارم بھی دستیاب ہوگا۔