• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس چین کے مستقبل کے راستے بارے بصیرت فراہم کرتی ہے: مراکشی سفیرتازترین

October 20, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مراکش کے سفیر عزیز میکوار نے کہا ہے کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی ) کی 20 ویں قومی کانگریس چین کے مستقبل کے راستے کے بارے میں گران قدر بصیرت فراہم کرتی ہے۔شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میکوار نے گزشتہ دس سالوں میں چین کی ترقی کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چینی قوم کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی زیر قیادت جدید چین کی تعمیرکے لیے اس تیز رفتاری، مستعدی اور لگن سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کانگریس میں ہرعمر، نسل اور جنس کے مندوبین  کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ  اس تنوع کی  معاشرے کے پورے منظر میں ایک جھلک نظر آتی ہے۔

میکوار نے کہا کہ وہ گزشتہ دس سالوں میں چین کی عظیم کامیابیوں سے انتہائی متاثر ہوئے ہیں۔ سفیر نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وسیع اور خوبصورت چینی سرزمین کا سفر کررہے ہیں اور انہوں نے دیکھا ہے کہ چین کے لوگ انتہائی فعال ہیں، اس کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم اور شہر کشادہ ہیں چاہے وہ بیرونی دنیا کے لیے چھوٹے ہوں یا بڑے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ترقی پذیر ملک کا  اس پیمانے پر اور اس رفتار سےجدت اور خوشحالی کا سفر طے کرنا واقعی  بے مثال ہے۔