• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کیلئے میڈیا سنٹر 12 اکتوبر کو کھلے گاتازترین

October 10, 2022

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی آمدہ 20 ویں قومی کانگریس کیلئے میڈیا سنٹر 12 اکتوبر کو کھلے گا۔

میڈیا سنٹر میں غیر ملکی صحافیوں ، ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتطامی علاقے کے ساتھ ساتھ تائیوان کے صحافیوں کے کوائف اور انٹرویو کی درخواستوں کے امور نمٹائے جائین گے۔

میڈیا سنٹر پریس کانفرنسوں کا اہتمام کرے گا اور نامہ نگاروں کیلئےکانگریس کی کوریج کا بھی انتظام کیا جائیگا۔

میڈیا سنٹر کا پریس استقبالیہ سروس ایریا بیجنگ کے ہوٹل نیککو نیو سنچری میں واقع ہے۔

کانگریس ، پریس کانفرنسز، اور پریس انٹرویوز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے ایک ویب سائٹ (http://20th.cpcnews.cn)  ، وی چیٹ ، ویبو اور توتیاؤ پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس 10 اکتوبر کو کھلیں گے۔ رجسٹرڈ نامہ نگاروں کو معلوماتی خدمات فراہم کرنے کیلئے ویب سائٹ کا ایک حصہ مختص کیا جائیگا۔

غیر ملکی صحافیوں کے استقبالیہ دفتر کے ٹیلی فون نمبرز 68350100، 68350200(8610) اور فیکس نمبرز 68350400، 68350500(8610) ہیں۔