بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس اتوار سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوچکی ہے جس میں متعدد مقامی اور عالمی امور پر توجہ دی گئی ہے۔
پانچ سال بعد ہونے والے اجتماع کے آغاز پر شی جن پھنگ نے ملک بھر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 9 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ارکان کی نمائندگی کرنے والے 2 ہزار سے زائد مندوبین کی موجودگی میں ایک جامع رپورٹ پیش کی۔
اس میں ماضی کی قابل ذکر کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی اور اگلے 5 سال اور اس سے آگے کے لائحہ عمل بارے بتایا گیا۔
تقریباً 2 گھنٹے کے اپنے خطاب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور تمام محاذوں پر چینی قوم کی حیات نو آگے بڑھانے کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کی سمت کا تعین کیا۔
نئے دور کے نئے سفر میں جماعت کے اہداف بتاتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا اہم کام تمام نسلی گروہوں پر مبنی چینی عوام کی قیادت کرنا ہوگا، تاکہ دوسرا صد سالہ مقصد پورا ہوسکے ،اور جدیدیت کے چینی راستے سے تمام محاذوں پر چینی قوم کی حیات نو کو آگے بڑھایا جاسکے۔
شی جن پھنگ کی سابقہ اہم عوامی تقاریر کی طرح اس میں بھی عوامی ترقیاتی حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی روح کے عین مطابق ہے۔
بلاشبہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت چین کی قابل ذکر کامیابیوں کے پشت پر فیصلہ کن عنصر رہی ہے۔
گزشتہ عشرے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے چینی عوام کو ملنے والی 3 تاریخی کامیابیوں کی قیادت کی جو دنیا پر اہم اثرات مرتب کریں گی۔