بیجنگ(شِنہوا) چین میں تقریباً 80 ممالک کے سفارتی نمائندوں، تھنک ٹینک ماہرین اور صحافیوں نے ایک فورم میں شرکت کی،جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ( سی پی سی)کی 20ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں پر تبادلہ کیا گیا۔ "ہانگ تھنگ فورم: 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کی تفہیم" کے عنوان سے سمپوزیم کا مشترکہ طور پر انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر آف سی پی سی سنٹرل کمیٹی اور شِنہوانیوز ایجنسی نے بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے میوزیم میں انعقاد کیا۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کے صدر چھیو چھنگ شان نے کہا کہ سی پی سی کی اہم کانگریس نے گزشتہ پانچ سالوں کے اموراور نئے دور کی پہلی دہائی میں نظر آنے والی عظیم تبدیلیوں کا جائزہ لیا، نئے دور کے اپنے نئے سفر پر پارٹی کے مشن اور امورکا تعین اور اگلے پانچ سال اور اس کے بعد پارٹی اور ملک کے ترقیاتی اہداف اور اہم پالیسیوں کا خاکہ پیش کیا۔ ادارے کی نیشنل ہائی لیول تھنک ٹینک کونسل کے چیئرمین چھیونے کہا کہ تھنک ٹینک کے تبادلے اہم ہیں کیونکہ یہ بین الاقوامی برادری کو سی پی سی کی تاریخ اور نظریات سے متعلق نئے تصورات، ڈومینز اور تاثرات کو سمجھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں، جس سے چین، اس کے عوام اور پارٹی کے بارے میں گہری تفہیم حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔