بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے سنگاپور اور روانڈا کے مہمانوں سے بیجنگ میں الگ الگ ملاقات کی۔
لیو نے سنگاپور کی وزارت خارجہ اور وزارت قومی ترقی میں سینئر وزیر مملکت ، ڈپٹی پارٹی وہپ اور پیپلز ایکشن پارٹی کی خواتین ونگ کی چیئر پرسن سم این سے ملاقات کی۔
انہوں نے روانڈا پیٹریاٹک فرنٹ کے سیکرٹری جنرل ویلارس گاساماگیرا کی قیادت میں ایک وفد سے بھی ملاقات کی۔
لیو نے مہمانوں کے ساتھ بین الپارٹی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔