• Dublin, United States
  • |
  • May, 5th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کے اعلیٰ عہدیدار کی روس میں بین الاقوامی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکتتازترین

April 25, 2024

سینٹ پیٹرزبرگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکے رکن اورسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی وقانونی امورکمیشن کے سربراہ چھین وین چھنگ نے روس کے شہرسینٹ پیٹرزبرگ میں سیکورٹی امورسے متعلقہ اعلی نمائندوں کے12ویں بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چھین نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وسیع استعمال اور سائبر اسپیس کی ترقی سے جہاں تمام ممالک کو ترقی اورآگے بڑھنے کے مواقع ملے ہیں وہیں اس کے ساتھ نئے سیکیورٹی خطرات اور چیلنجز بھی پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدرشی جن پھنگ کے مجوزہ  گلوبل سیکورٹی انیشیٹو (جی ایس آئی) ان سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کے لیے ایک چینی طریقہ کارپیش کرتا ہے اور یہ کہ سائبر اسپیس میں ہم نصیب مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تعمیر کا تصور سائبر اسپیس کے حوالے سے درپیش چیلنجز کا حل پیش کرتا ہے جس کا بین الاقوامی برادری کی جانب سے وسیع پیمانے پرخیر مقدم کیا گیاہے۔

چھین نے کہا کہ ان کا ملک دیگرممالک کے ساتھ جی ایس آئی پر عملدرآمد کرنے اور مشترکہ طور پر سائبر اسپیس میں منصفانہ اور معقول بین الاقوامی نظم قائم کرنے کا خواہاں ہے۔